ملالہ کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی

ملالہ نے نکاح کے موقع پر ہلکے پھلکے زیورات کا انتخاب کیا

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے موقع پرجوجوڑا پہنا اس کی قیمت کیا تھی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنےنکاح کے یادگاردن پرپاکستانی ڈیزائنرکا تیارکردہ جوجوڑا پہنا تھا اس کی قیمت ستائیس ہزارروپے تھی۔


ملالہ کے جوڑے پرکورے،دبکے اورزری کا کام ہوا تھا اوردوپٹہ اورگنزا کا تھا۔نکاح کے موقع پرملالہ نے بھاری زیورات کے بجائے ہلکے زیورات اورہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔

ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک کے ساتھ منگل کوبرطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایک نجی تقریب میں ہواتھا۔ملالہ نے نکاح کی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پرشئیرکی تھیں۔

Load Next Story