قائد اعظم عوام دوستاصول پسند اور سچے رہنما تھے ساجد نقوی
محمد علی جناح نے ملک آزادکرایا،آج پا ک سرزمین پر امریکی حواریوںکا قبضہ ہے،الطاف شکور.
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے فرمودات اور روشن اصولوں کو اپناکر ہی باقی ماندہ پاکستان کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔
قائداعظم کے اصولوں اور نظریات سے روگردانی کی وجہ سے ہم آدھا ملک گنوا بیٹھے ہیں لیکن یہ ملک اب مزید اس قسم کے کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا ، قائداعظم عوام دوست، اصول پسند ، بے لوث اور سچے قومی رہنما تھے ان کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں،پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے قائداعظم کے یوم وفات پرعوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح جیسے دیانتدار، با اصول اور نڈر لیڈر کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے ملک کو انگریزوں سے آزادکرایا تھا۔
لیکن آج بھی پا ک سرزمین پر امریکا اور اسکے حواریوں کا قبضہ ہے اور عوام کو حقیقی آزادی حاصل نہیں ہوسکی ملک کو ظالموں لٹیروں اور اپنے مفادات کے گرد گھومنے والے سیاستدانوں سے پاک کرنے اور عوام کو حقیقی امن و انصاف کی فراہمی کے لیے موجودہ ظلم کے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔