47ء کی آزادی کو ’بھیک‘ قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا کیخلاف سڑکوں پر آگئے
بی جے پی کے رہنما نے اداکارہ کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کر دیا
KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کو 1947ء میں ملنے والی آزادی کو 'بھیک' قرار دے دیا جس پر بھارتی آگ بگولا ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔
بھارتی چینل 'ٹائمز ناؤ' کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔
اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیان سے شدید صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کچھ حکومتی رہنما بھی اداکارہ کے اس بیان شدید غصے میں ہیں۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پراوین شانکر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ آزادی میں مرنے والوں کی اولاد ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ کنگنا رناوت کا 1947ء میں ملنے والی آزادی کو بھیک کہنا جنگ میں مرنے والوں کی توہین ہے، ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے۔