تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں مکمل طور پر گرانے کا حکم
عمل درآمد نہ کرنے پر تجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، حکم نامہ
RAWALPINDI:
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں مکمل طور پر گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جسے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے لکھا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے، 4 ہفتوں کا وقت 29 اکتوبر 2021 سے شروع ہوگا، انہدام سے قبل تجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے، بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں، کمشنر کراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں اور انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے، حسابات درج کیے جائیں، انونٹری مکمل کرکے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔
حکم نامے کے مطابق بکنگ کروانے والوں کو 3 ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے، تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے، عمل درآمد نہ کرنے پر تجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔