خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 8287ڈالر بیرل ہوگئیں
عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں۔
خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کیلیے تعین شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق 6 نومبر کو 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا گیاجبکہ رواں ہفتے عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،جس کے باعث مقامی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں۔
تاہم حکومت تمام ٹیکسوں کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک سہولت بھی مل سکتی ہے۔
اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ بھجوائے گی۔