امریکا نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا
ملک اسحاق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
امریکا نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملک اسحاق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں اس لئے انہیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کے اثاثے بھی جلد منجمد کردیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے 3 ارکان سعید اللہ جان، یحییٰ حقانی اور عمر زادران کو بھی افغانستان میں امریکیوں پر حملے کے الزام میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔