خوراک کی عالمی قیمتیں جنوری میں 13 فیصد گرگئیں
چینی5.6،ویجیٹیبل آئلز3.8،سیریلز1.6فیصد سستے ہوئے،گوشت کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،ایف اے او رپورٹ
خوراک کی عالمی قیمتوں میں 3 ماہ کے بعد جنوری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق سیریلز، چینی، تیل اور گوشت کی قیمتوں میں کمی نے ڈیری کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات زائل کردیے جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس کم ہوگیا، جنوری میں اشیائے خوراک کی قیمتوں کے اس اشاریے کی سطح 203.4 پوائنٹس تک رہی جو دسمبر سے 1.3 فیصد اور جنوری 2013 سے 4.4 فیصد کم ہے۔ ایف اے او کے ماہر اقتصادیات عبدالرضا عباسین نے اس حوالے سے کہاکہ وافر پیداوار کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
تاہم طلب میں ٹھوس اضافے جیسے ایشیا کی جانب سے درآمدات کی رفتار میں اضافہ اس کمی کو محدود کر سکتا ہے۔ ایف اے او رپورٹ کے مطابق چینی اور ویجیٹیل آئلز کی قیمتوں میں بالترتیب 5.6 اور 3.8 فیصد کمی ہوئی جبکہ اناج کی بمپر پیداوار نے سیریل پرائسز دسمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد اور جنوری 2013 کے مقابلے میں 23 فیصد تک گرادیں، گزشتہ ماہ گوشت کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی تاہم ڈیری کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ایف اے او کا ڈیری پرائس انڈیکس 1.3 فیصد کے اضافے سے 267.7 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ ایف اے او کے ڈیری ولائیواسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ مائیکل گریفین نے کہاکہ ڈیری قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ چین، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور روس کی ٹھوس طلب ہے۔