ڈائریکٹراسکولزکااضافی چارج لینے والے افسر نے دفترآناچھوڑدیا
عبدالجبارڈایو نے ڈائریکٹراسکولز کے عہدے کاچارج لینے کی کوششیں تیز کردی
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹراسکولز حیدرآباد کو ڈائریکٹراسکولز کراچی کاچارج دیے جانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔
ڈائریکٹراسکولز کراچی کے عہدے کااضافی چارج لینے والے افسر شمس الدین دل دوہفتے سے سوک سینٹر اپنے دفترنہیں آئے ہیں جس کے سبب کراچی کے سرکاری اسکولوں کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز اپنے اعلیٰ انتظامی افسرکی غیرحاضری کے سبب غیرفعال ہوگیا ہے جبکہ موقع سے فائدہ اٹھاکرڈی او سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری میل عبدالجبارڈایو سمیت دیگرافسران نے اس عہدہ کا چارج لینے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں شمس الدین دل کوڈائریکٹراسکولز کراچی نیاز لغاری کے چھٹیوں پر چلے جانے کے بعد اس عہدے کااضافی چارج دیا گیا تھا۔
تاہم ان کے دفترنہ آنے کے سبب سوک سینٹرمیں قائم ڈائریکٹوریٹ میں ریٹائر ملازمین کی پنشن،جی پی فنڈ،ریٹائرمنٹ اورگروپ انشورنس سمیت اساتذہ وملازمین کے معاملات سے متعلق فائلوں کاانبارلگاہواہے اورڈائریکٹوریٹ اسکول عضو معطل بن گیا ہے، ادھر صوبائی محکمہ تعلیم کے جونیئر ہیڈ ماسٹرڈی او سیکنڈری میل/فیمیل عبدالجبارڈایو نے ڈائریکٹراسکولز کراچی کے عہدہ کاچارج لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔