سیریلزکی عالمی پیداوارریکارڈ 2502 ملین ٹن تک پہنچنے کاامکان
سیریل کی عالمی تجارت گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 4 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 32 کروڑ 14لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) نے سال 2013 میں سیریلز کی عالمی پیداوار کا تازہ ترین جائزہ پیش کردیا ہے۔
گزشتہ روز جاری رپورٹ میں ایف اے او نے بتایا کہ سیریل کی عالمی پیداوار 2013 میں 8.5 فیصد کے اضافے سے ریکارڈ2502 ملین ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ سال سیریل کی بمپرپیداوار کے نتیجے میں عالمی ذخائر پھر سے بھرجائیں گے اور گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 13.5 فیصد کے اضافے سے 57 کروڑ30 لاکھ ٹن تک پہنچ جائیں گے، اس سطح پر عالمی سیریلز کے لیے ذخیرہ برائے استعمال تناسب 2013/14 میں 23.5 فیصد تک پہنچ جائے گا جو 2002/03 کے بعد سے بلند ترین اور 2007/08 میں 18.4 فیصد کی تاریخی کم سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ ایف اے او کا کہنا ہے کہ رواں سال جلد فصل کاٹنا بہتر ہوگا اور اس موقف کی جی20 کے اقدام ایگریکلچرمارکیٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایم آئی ایس) نے بھی حمایت کی ہے۔
اے ایم آئی ایس مارکیٹ مانیٹرکی فروری رپورٹ میں شمالی اور جنوبی علاقوں میں گندم، مکئی اور سویابین کے لیے موافق موسم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایف اے او کے مطابق ریکارڈ سیریل پیداوار اور بڑھتے ہوئے عالمی ذخائر کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے جس کے نتیجے میں سیزن 2013/14 میں سیریل کی عالمی تجارت گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 4 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 32کروڑ14لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی، کم قیمتوں کے باعث عالمی سطح پر سیریل کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو رواں سیزن میں 92 ملین ٹن کے اضافے سے 2415 ملین ٹن تک پہنچ جائے گا، زیادہ تر استعمال فیڈ کے لیے مکئی جیسے اناج کا بڑھ رہا ہے۔