ثاقب نثار کا نواز شریف کی ضمانت سے متعلق خبر پر ردعمل سامنے آگیا
ثاقب نثار نے نواز شریف کو ضمانت نہ دینے کے حکم سے متعلق خبر کی تردید کردی
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔
ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار اور نواز شریف سے متعلق خبر بیوقوفانہ کہانی ہے، فواد چوہدری
واضح رہے کہ ایک معروف صحافی نے خبر دی ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔