چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دنیا کوبتائیں گےکہ ہم کتنےعظیم میزبان ہیں رمیز راجہ

پاکستان 2025 میں اپنی سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، چئیرمین پی سی بی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں، رمیز راجہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں اور ایونٹ سے دنیا کوبتائیں گےکہ ہم کتنےعظیم میزبان ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں، ایونٹ کے ذریعے دنیا کو بتائیں گے کہ ہم کتنے عظیم میزبان ہیں جب کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جب کہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو بتائیں گے کہ ہم کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ایونٹ پاکستان میں رہنے والے شائقین کرکٹ کے لیےکسی اعزاز سے کم نہیں، اب ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور مقررہ معیار کے مطابق ایک ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔
Load Next Story