پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ میں نان ویکسینیٹڈ مسافروں کے سفر پر پابندی عائد
سنگل ڈوز ویکسینیٹڈ مسافر کو تین ہفتے گزرنے پر موقع پر ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی
حکومتِ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ میں نان ویکسینیٹڈ مسافروں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے تاہم سنگل ڈوز والے مسافر سفر کرسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سفری پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف ویکسینیٹڈ مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، جس مسافر نے ویکسین کی ایک ڈوز لگوا رکھی ہو اسے سفر کرنے کی اجازت ہوگی، سنگل ڈوز ویکسینیٹڈ مسافر کو تین ہفتے گزرنے پر موقع پر ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔
صوبے بھر کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز متعلقہ اضلاع کے سی ای او ہیلتھ سے ملکر اس حوالےسے پالیسی بنائیں گے۔