ہر سیریز اہم ہے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے بابراعظم
ہر میچ نیا چیلنج ہوتا ہے سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، بابراعظم
WASHINGTON:
پاکستانی ٹیم کے کتپان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے۔
ڈھاکا میں جمعے کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ذہن میں کچھ پلانز ضرور ہیں جنہیں سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر شیئر کروں گا، لیکن ہم ابھی آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت آئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہر میچ نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، کوشش ہوگی کہ انفرادی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا گراف بھی اوپر سے اوپر جائے۔