وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کوسراہا

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئےنیک خواہشات کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی حالات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور کور کمانڈر پشاور تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے۔ 20 نومبرسے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

 
Load Next Story