سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 124000 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 124000 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1860 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106310 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story