بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون بھی منظور
اسلامی نظریاتی کونسل کا اظہارمایوسی،وزارت قانون کو خط لکھنے کا فیصلہ
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری (نامرد بنانے) کا قانون منظور کرلیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت قانون کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے آختہ کاری کو غیر شرعی سزا قرار دیا تھا، حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو نظرانداز کرکے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی آختہ کاری کی سزا کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا جس کو منظور بھی کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کونسل کی سفارشات کو نظرانداز کرکے بل کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کو خط بھی لکھیں گے جس میں مجوزہ سزا کی غیر شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔