مصر نے پاکستان کے دس اداروں کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دیدی

پی کے لائیواسٹاک، فوجی میٹ، ٹاٹا بیسٹ فوڈ، دی آرگینک میٹ، زینتھ ایسوسی ایٹ، تازیجی میٹ، عابدین انٹرنیشنل اور دیگر شامل

پی کے لائیواسٹاک، فوجی میٹ، ٹاٹا بیسٹ فوڈ، دی آرگینک میٹ، زینتھ ایسوسی ایٹ، تازیجی میٹ، عابدین انٹرنیشنل اور دیگر شامل (فوٹو : فائل)

KARACHI:
مصر نے پاکستان کے دس عدد میٹ پروسیسرز کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔


اس حوالے سے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ پاکستانی گوشت برآمد کرنے کی اجازت مصری وٹرنری ڈپارٹمنٹ نے تفصیلی آڈٹ کرنے کے بعد دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستانی میٹ پروسیسرز پر زور دیا کہ وہ اپنی بھرپور استعداد کے ساتھ اس موقع سے استفادہ کریں کیونکہ پاکستان کے میٹ سیکٹر میں برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ جن پاکستانی میٹ پروسیسرز/ ذبیحہ خانوں کو مصر نے گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی ہے ان میں پی کے لائیواسٹاک، فوجی میٹ، ٹاٹا بیسٹ فوڈ، دی آرگینک میٹ، الشہیر کارپوریشن، زینتھ ایسوسی ایٹ، تازیجی میٹ، عابدین انٹرنیشنل اور دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story