حج و عمرہ کے نام پر 79 شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے والا گرفتار
ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
ایف آئی اے نے حج اورعمرہ پیکج کے نام پرشہریوں سے دھوکہ دہی کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران حج اورعمرہ کے نام پر 79 شہریوں سے رقوم بٹورنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شہریوں سے لگ بھگ ایک کروڑ30لاکھ روپے وصول کیے، ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ گرفتارملزم کے 43 بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں، ملزم کے خلاف دیگر کیسز کی بھی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔