ایران میں دریا کی بحالی کے لئےہزاروں افراد کا احتجاج
دریا کےخشک ہونے سے ہزاروں افراد روزگارسے محروم ہوگئے
ایران میں ہزاروں افراد دریا کی بحالی کے لئےسڑکوں پراگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے دریا ئے زیاندے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ہزاروں مظاہرین خشک دریا پرجمع ہوئے اوراحتجاج کیا۔مظاہرین نے اصفہان کوسانسیں واپس دواورہمارا دریا واپس کروکے نعرے لگائے۔
اصفہان کے کسان اورشہری دریا کی بحالی کے لئے ایک ہفتے سے احتجاج کررہے ہیں۔
دریا کے خشک ہونے سے ماحول پرمنفی اثرات کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد روزگاربھی محروم ہوگئے ہیں۔ایران کی سپریم کاؤنسل آف واٹرنے دریا کی بحالی کے لئے 9نکاتی پلان دیا تھا جس پرعمل نہیں ہوسکا۔