اقوام متحدہامریکا کا چینی کھلاڑی سے متعلق معلومات دینے کا مطالبہ

چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے،امریکا

چینی ٹینس اسٹارکےالزامات کی تحقیقات کرائی جائیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ اورامریکا نے چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ٹینس اسٹارپھنگ شوئے نےنومبرمیں چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب ہیں۔


وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کوچینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔پھنگ شوئے کہاں اورکس حال میں ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پھنگ شوئے کے چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس سے جاری بیان میں چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے حوالے سے بھی گہری تشویش ظاہرکی گئی۔
Load Next Story