ماں کوتشدد کا نشانہ بنانے پر بدبخت بیٹا اور اس کی بیوی گرفتار

ملزم نے اینٹوں سے اپنی ماں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس

ملزم نے اینٹوں سے اپنی ماں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس (فوٹو: فائل)

پولیس نے بدبخت بیٹے اور اس کی بیوی کو ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی پولیس نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ماں کے پیسے اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں ناخلف بیٹے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس کے مطابق ملزم لیاقت علی اور اس کی بیوی نے مل کر اپنی والدہ مسرت بی بی کا 6 لاکھ روپے مالیت کا طلائی زیور اور نقدی چوری کی، ملزم نے اینٹوں سے اپنی ماں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مسرت بی بی کی مدعیت میں تحفظ والدین آرڈیننس 3/2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، والدین اولاد سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

 
Load Next Story