بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی ہے عابد شیرعلی
بجلی چوری کینسر کے مرض سے بھی زیادہ مہلک ہے، عابد شیر علی
KARACHI:
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسر کے مرض سے بھی زیادہ مہلک ہے، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے معاملے پر آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، بہت سے علاقوں میں تو 98 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چند افراد چوری کرتے ہیں اور نقصان پورے ملک کو اٹھانا پڑتا ہے۔