اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے 24 گھنٹوں میں 26 افراد متاثر

شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء

شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء۔فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 8 افراد کا تعلق شہری اور 18 افراد دیہاتی علاقوں کے ہیں۔


ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے، اور اب تک 19 افراد انتقال کرچکے ہیں، جاں بحق افراد میں شہری علاقوں کے 6 جب کہ دیہی علاقوں کے 13 افراد شامل ہیں۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 733 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، بینظیر بھٹو اسپتال میں 204 اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں48 کیسز ، پمز میں 497 ،پولی کلینک میں 125 کیسز، فیڈرل جنرل اسپتال میں 485 اور سی ڈی اے میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی، جب کہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 2100 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے، ان مجموعی کیسز میں سے 2579 کیسز دیہی علاقوں جب کہ 1956 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔
Load Next Story