امریکا میں ٹرک کا دروازہ کھلنے پر ہزاروں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے
شہریوں نے ڈالرز کو جمع کرکے ہوا میں اچھالا اور خوشی کا اظہار کیا
ABBOTABAD:
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فری وے سے تیز رفتاری کے ساتھ گزرنے والے بکتر بند ٹرک کا دروازہ اچانک کھل گیا اور ہزاروں ڈالرز فضا میں اُڑتے ہوئے سڑک پر بکھر گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی معروف اور مصروف ترین شاہراہ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب بینکوں کے ڈالرز کو منتقل کرنے پر مامور ٹرک سے ڈالرز اُڑ کر سڑک پر بکھر گئے۔
ہزاروں کی تعداد میں فضا میں اُڑتے اور سڑک پر بکھرے ڈالرز کو دیکھ کر شہری رک گئے اور ڈالرز کو ساتھ لے جانے کے لیے جمع کرنے کی کوشش کرنے لگے تاہم پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
پولیس نے ڈالرز چوری کرنے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے اور اپنے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ یہ ڈالرز بینک کے ہیں جو قریبی تھانے میں جمع کرادیں ورنہ فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ڈالرز کو جمع کرکے ہوا میں اچھال رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کو ڈالرز جیبوں میں بھرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔