نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا
کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے انہدامی کارروائی کا آغاز کردیا
نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا شروع ہونے والا کام روک دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈیمولیشن اسکواڈ پیر کی رات مزدروں کے ساتھ نسلہ ٹاور پہنچا اور پارکنگ فلورز کے بعد بالائی منزل کے فلیٹیوں کی دیواروں کو توڑنا شروع کردیا گیا۔ اس موقع پر ایس بی سی اے ضلع شرقی کے ڈائریکٹر محمد ضیا اور ریحان خان بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کو عام طریقے سے توڑنا شروع کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر دروازے اور کھڑکیاں توڑی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمارت توڑنے کے ٹینڈر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، جب تک فیصلہ نہیں ہوتا اسے عام طریقے سے توڑنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فیروز آصمہ بتول بھی نسلہ ٹاور پہنچیں اور انہوں نے بتایا کہ اوپر سے پتھر گررہے تھے کوئی جانی نقصان ہوسکتا تھا، اسی لیے وقتی طور پر گرانے کا کام روک دیا گیا ہے، حفاظتی انتظامات کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عزیز جی جی بھی موقع پر پہنچے اور شور شرابہ شروع کردیا جس پر وہاں مجمہ جمع ہوگیا میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آخر رات کے اندھیرے میں نسلہ ٹاور کیوں گرایا جارہا ہے، جو بھی کام کرنا ہے دن کے اجالے میں کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے نسلہ ٹاور کی آڑ میں سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے درپردہ اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔
تجوری ہائٹس کو مسمار کرنے کے کام کا آغاز
دریں اثنا اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تجوری ہائٹس کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا کام شروع ہوگیا۔ پیر کو تجوری ہائٹس کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچی تھی اور ہیوی مشینری کے ذریعے تجوری ہائٹس کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنا شروع کردیا گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں تجوری ہائٹس کے سائٹ آفس کو مسمار کیا جارہا ہے، تجوری ہائٹس کے حوالے سے 24 نومبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرائی جانی ہے۔