پاکستانی ٹی 20 ٹیم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
رواں برس کی کامیاب ترین سائیڈنے26میں سے17میچز میں فتح کو گلے لگایا۔
KARACHI:
پاکستانی ٹی20 ٹیم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے جب کہ وہ رواں برس کی کامیاب ترین سائیڈ بن گئی۔
2021ء میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے فتوحات کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہ اب تک26میں سے17 میچز جیت چکی اور صرف 6 میں ناکامی کا سامنا کیا، 3 مقابلے بے نتیجہ رہے، جنوبی افریقی سائیڈ23 میں سے 15میچزجیت کر دوسرے نمبر پر ہے، اسے8 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے 23 میں سے 13 میچز جیتے، 10 میں قسمت نے یاوری نہیں کی، بنگلادیش 27 میں سے 11 میچز میں سرخرو ہوا، 16 میں ناکامی ہاتھ آئی، انگلینڈ نے 17 میں سے 11ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کو اپنا مقدر بنایا، 6 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا 22 میں سے 10مقابلوں میں کامیاب رہا، 12 میں انھیں شکست کا سامنا کیا۔
بھارت رواں برس 16 میں سے 10میچز جیت پایا جبکہ 6 میں ناکامی ہوئی، ویسٹ انڈیز 22 میں سے 9 میچزمیں کامیاب رہا، 10میں حریف کو خوشیاں بنانے کا موقع ملا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے، سری لنکا 20 میں سے 8 میں کامیاب ہوا جبکہ 12 میں ناکامی مقدر بنی، زمبابوے 17 میں سے 6 میچزمیں فتحیاب ہوا، 11 میں ناکامی ہوئی۔
افغانستان نے 8 میں سے 5مقابلے جیتے، 3 میں ناکامی ہوئی، آئرلینڈ نے 14 میں سے 5میچز میں کامیابی کو اپنے نام کیا جبکہ 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب بنگلادیش کو پہلی بار ہوم ٹی 20سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی، پاکستان نے گذشتہ روز تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔