دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزامکشمیری رہنما خرم پرویزگرفتار

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگرمیں خرم پرویز کے دفتراوررہائش گاہ پرچھاپہ مارا

خرم پرویز پرغیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید کوگرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگرمیں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے خرم پرویز کے گھراوردفترپرچھاپہ مارا اوردہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں خرم پرویز کوگرفتارکرلیا۔


بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خرم پرویزکیخلاف غیرسرگرمیوں سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کرلی ہیں۔
Load Next Story