کنگنا رناوت کو مودی کا وفادار بننا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ نے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو ’خالصتانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا

اداکارہ نے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو ’خالصتانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا - فوٹو:فائل

JAKARTA:
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وفادار بننا مہنگا پڑ گیا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے امرجیت سنگھ سندھو کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے۔


ممبئی میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کی جانب سے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو 'خالصتانی تحریک' قرار دیا گیا اور پھر انہیں 'خالصتانی دہشت گرد' کہا گیا۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق لکھا کہ 'ہو سکتا ہے کہ خالصتانی دہشت گرد حکومت کا بازو مروڑ دیں لیکن اس خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کو نہ بھولیں جس نے ایسے لوگوں کو اپنی جوتی کے نیچے کچل ڈالا تھا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس نے اس قوم کو کتنا ہی دکھ پہنچایا، اس نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر انہیں مچھروں کی طرح کچل ڈالا لیکن ملک کے ٹکڑے نہیں ہونے دیے'۔
Load Next Story