اقوام متحدہ وفد نے کام شروع کردیا29لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہےجاویداقبال
8افرادکمیشن نے بازیاب کرائے،طاقت کے زورپرلوگوںکولاپتہ کرناانسانیت سوز ہے،یواین وفد
لاپتہ افراد کی با زیابی کیلیے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمیشن کو لاپتہ افراد کے فراہم کیے گئے تما م کوائف درست نہیں۔
فی الوقت کمیشن کے سامنے صرف 29 افراد کا معاملہ رہ گیا ہے ۔ یہ بات انھوں نے اقوام متحدہ کے جائزہ وفد کو بتائی جس نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے کمیشن کیساتھ 106لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ نے وفد کو بتایا کہ ان میں سے 8 افراد کمیشن نے با زیاب کیے جبکہ 21 افراد کا معاملہ عدالت عظمٰی نے نمٹایا، وفد کو بتایا گیا کہ اقوام متحدہ نے جن افراد کی فہرست دی ہے ان میں 29 افراد کے کوائف موجود نہیں اور ان کیسز کا تعلق 80 اور 90 کی دہائی سے ہے۔
ان میں سے 20 افراد کا تعلق پاکستان سے نہیں،آن لائن کے مطابق وفد نے وزارت خارجہ میں سینئرحکام سے بھی ملاقاتیں کیں، اقوام متحدہ کاوفد 11سے 14ستمبر تک صوبہ پنجاب ،15ستمبر کوکوئٹہ اور 17ستمبر کوخیبرپختونخوا جائیگا ، وفد دورے کے اختتام پر20 ستمبرکو میڈیا کوبریفنگ دے گا۔ آئی این پی کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر لوگوں کو لاپتہ کرنا انسانیت سوز اور کسی بھی معاشرے کے اقدار کے منافی ہے۔