سلمان خان کا نئے اداکاروں کوچیلنج

سلمان خان کا کہنا ہے کہ اسٹارز کا دورکبھی ختم نہیں ہوگا۔

اسٹاربننے کے لئے سخت محنت کی ،سلمان خان:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے سپراسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ نئے اداکار اسٹاربننا چاہتے ہیں توسخت محنت کرنا ہوگی۔


بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں3دہائیوں سے بالی وڈ پرسپراسٹاربن کر راج کرنے والےسلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ مقام اوراسٹارڈم حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔55سال کی عمرمیں بھی بہت کام اورمحنت کرتا ہوں۔نئے اداکارمیری جگہ لینا چاہتے ہیں توسخت محنت کرنا ہوگی۔ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹارز کا دورکبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہردورمیں کوئی نہ کوئی اسٹارہوتا ہے۔ اسٹاربننے کے لئے سخت محنت اوربہت سی دوسری چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔نئے اداکاروں سے کہتا ہوں محنت کروبھائی ہم بھی50سال سے زیادہ کی عمرمیں محنت سے کام کررہے ہیں۔
Load Next Story