بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
ملزم ظہور نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا، پولیس
پولیس نے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے تھانہ سکھیکی پولیس نے چند روز قبل قتل ہونے والی ماں اور بیٹی کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم ظہور نے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم ظہور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس کی اور بیوی کی چند روز کی چپقلش چل رہی تھی، اور واقعے کے روز بھی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کو گندم کی گولیاں کھلائیں، اور بعد میں گلا دبا کر قتل کیا۔
حکام کے مطابق ملزم ظہور نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے، اور پولیس نے قتل کی دفعات شامل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔