نائن الیون حملوں کو 11برس بیت گئے القاعدہ اب بھی خطرہ

گراؤنڈ زیرو پر تقریب ہوگی، امریکا میں سیاسی عہدیداروں کے بیان دینے پر پابندی عائد

گراؤنڈ زیرو پر تقریب ہوگی، امریکا میں سیاسی عہدیداروں کے بیان دینے پر پابندی عائد. فوٹو آمنہ اقبال

ISLAMABAD:
امریکا پر نائن الیون حملوں کو آج گیارہ سال مکمل ہوگئے ہیں۔


حملوں کے مقام گراؤنڈ زیرو پر آج ایک پروقار تقریب میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا تاہم اس بار امریکا میں 11ستمبر 2001ء کے حملوں پر سیاسی بیان بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹا گان اور پنسلوانیا فیلڈ پر طیاروں کے ذریعے خود کش حملے کیے گئے تھے جس میں کم از کم 3000افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ امریکی حکومت نے اسامہ کی تنظیم القاعدہ پر الزام عائد کر کے افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔ دوسری جانب امریکی جریدے نیوز ویک نے اپنی تازہ اشاعت میں کہا ہے کہ اوباماانتظامیہ نے پاکستان میں القاعدہ کی کمر توڑ دی تاہم دنیا بھر میں اس کی فرنچائزتنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اوروہ اب بھی دنیا بھرمیں حملے کی موثرصلاحیت رکھتی ہے ۔

ڈرونز حملوں ،سیلز کی کارروائی اور بہترجاسوسی نظام کے باوجود امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں القاعدہ بدستورخطرہ ہے۔عرب ممالک میں عسکریت پسند تنظیم فروغ پا رہی ہے ، اسامہ کی ہلاکت کے بعد ایمن الظواہری عالمی سطح پر دہشتگردی کامنبع ہے۔حال ہی میں مصر کے جزیرہ نما سینائی میں القاعدہ کانیاگروپ سامنے آیا ہے ،جو مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کوہوا دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں القاعدہ کی تیزترین کارروائیوں کا مرکزاس وقت شام ہے ۔
Load Next Story