اپرکوہستان میں کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہی ہے، پولیس
چلاشی میں موٹر کار کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کوہستان کے چلاشی میں موٹر کار کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان سے آرہی تھی، اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہی ہے۔