انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 175 روپے سے تجاوز کرگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی. فوٹو: فائل

ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 175 روپے اور اوپن ریٹ 177روپے سے تجاوز کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک ایکٹ کے حوالے سے پاکستان کی تمام تجاویز مسترد کیے جانے کی خبر سے بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی، اور ڈالر کی انٹربینک میں قیمت ایک بار پھر 175 روپے اور اوپن ریٹ 177 روپے سے تجاوز کرگئی۔


انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 74 پیسے کے اضافے سے 175.04 روپے کی سطح پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کی مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے سے قرضہ کی قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جب کہ عالمی مارکیٹ خام تیل کوئلہ سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے نہ صرف مہنگائی مزید بڑھے گی بلکہ درآمدی بل کا حجم بھی بڑھنے سے معیشت کے تمام شعبوں کی کارکردگی متاثر ہونے خدشات ہیں، اور یہی عوامل ڈالر کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
Load Next Story