الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

منظور شدہ ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، جس سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، درخواست

منظور شدہ ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، جس سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، درخواست۔ فوٹو:فائل

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے، منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، جس سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، اور حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا۔

درخواست میں مؤقف دیا گیا ہے کہ ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، اور ووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات و ضاحت نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 
Load Next Story