وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا

میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا اور میئر کی کابینہ 12 رکنی ہوگی

میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا اور میئر کی کابینہ 12 رکنی ہوگی

وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔

وفاق کی جانب سے جاری آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی جب کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔


آرڈیننس میں کہا گیا کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب چار سال کیلئے ہوگا، میئر اسلام آباد کی کابینہ 12 رکنی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی کل تعداد 70 ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت، پبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں اور پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے،

آرڈیننس میں کہا گیا کہ ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی، 10 رکنی نیبرہڈ کونسل میں پانچ جنرل ممبر، ایک خاتون، ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی، نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی دو، سینئر سٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔
Load Next Story