نارووال میں دولہا دلہن لینے جانے کے بجائے جیل پہنچ گیا

دلہے کے ساتھیوں نے تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اور ساؤنڈ سسٹم پر گانے لگا کر ڈانس کرتے رہے، پولیس

دلہے اور اسکے ساتھیوں کے خلاف اسلحہ کی نمائش ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی پاداش میں دلہا دلہن لینے کے بجائے جیل پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی کی تقریب دولہا دلہن لینے جانے کی بجائے جیل پہنچ گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق نارووال کے گاؤں کھڈیاں میں زمیندار محمد سلیم کے بیٹے کی شادی تھی، دولہا محمد نعیم کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی، اور ساؤنڈ سسٹم پر گانے لگا کر ڈانس کرتے رہے، تاہم بارات جانے سے پہلے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ دلہا محمد نعیم والد محمد سلیم سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اسلحہ کی نمائش ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دلہے کے دیگر ساتھیوں میں ممتاز علی، محمد مقصود، محمد نوید اور محمد بلال سمیت دس افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 
Load Next Story