علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
29نومبر تا 5 دسمبر 2021
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20 اپریل
آپ کا سیارہ رسک لینے کو تیار ہے، میدان میں بے خطر کودنے کا ارادہ رکھتا ہے، جمعرات اور جمعہ دو ایام ممکن ہے آپ کا من کچھ گھبرائے اور ہمت کم زور پڑے، وسوسے آن گھیریں لیکن اسی دورانیے میں کچھ دوست، اولاد اور ماتحت کام کرنے والے آپ کی طاقت بنتے دکھائی دیتے ہیں اور آپ کو مضبوط بنادیں گے، کام کا پریشر آپ کی دماغی توانائی کو متاثر کرسکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ کھانا اور آرام وقت پر کریں، ہفتہ اور اتوار کو نیا چاند آپ کے مقدر کے خانے سے طلوع ہورہا ہے، یہ ایک نئے اور اچھے دور کی علامت ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
کام میں انتھک مشقت کا سامنا ہوسکتا ہے، آپ کی توانائی کا درست مصرف بھی یہی ہے۔ یہاں کچھ لوگوں سے مخالفت بھی سر اٹھاسکتی ہے، آپ کو ان کی پرواہ نہیں کرنی ورنہ اس ہفتے کے آخری ایام میں طلوع ہونے والا چاند آپ کے مالی مسائل میں اضافہ کرسکتا ہے اور آپ کی ساری محنت پر پانی پھر جائے گا، وراثتی جائیداد سے فائدہ مل سکتا ہے، کیوںکہ مشتری اچھی نظر سے آپ کے خانۂ مال کو روشنی دے رہا ہے، اگر آپ تحقیق کے کسی شعبے سے منسلک ہیں تو اس ہفتے کے آخر میں کچھ ایسے پہلو سامنے آسکتے ہیں جو اس سے قبل اوجھل تھے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ بالکل بھی اچھی حالت میں نہیں ہے۔ مخالفوں کے گھر میں الجھے ہوئے جال میں پھنستا دکھائی دیتا ہے، کوشش کریں کہ کسی سبزباغ کے چکر میں بالکل نہ پڑیں، آپ اس ہفتے اٹھائے گے اس قدم کا خراب نتیجہ ہی دیکھیں گے جو کسی مادی فائدے کی مد میں اٹھایا گیا ہو۔ اس سلسلے میں میں دیکھ رہا ہوں کہ بدھ اور جمعرات کو آپ کسی جذبات بلیک میلنگ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی ڈیل سے اجتناب برتیں یہی واحد حل ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
اکثر سیارگان مشقت، مقابلہ (مارکیٹ) اور مسائل متوقع اور غیرمتوقع کے مقامات کو اجاگر کررہے ہیں، آپ کا سیارہ چاند جو کہ اگرچہ زیادہ وقت کسی خراب سیارے کے اثرات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتا لیکن اس ہفتے آپ کے لیے کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں۔ منگل اور بدھ کو جذباتی ہوکے میدان میں اترنے سے بہتر ہے کہ حقیقی نظر سے امور کو سمجھا اور پھر قدم اٹھایا جائے۔ مقدر کا سیارہ ابھی موافق پوزیشن میں نہیں آسکا۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
کچھ قریبی مہربان حسبِ توفیق آپ کی دل آزاری کا سبب بنیں گے اور ایسی مہربانیاں وہ اکثر کرتے رہتے ہیں، اور اس کا آپ کو اندازہ بھی ہے، لیکن آپ کے مزاج کا یہ خاصہ ہے کہ ہمیشہ درگزر سے کام لیتے ہیں۔ اس ہفتے نیا رشتہ جڑسکتا ہے، شادی کا امکان ہے، دوسری شادی کا بھی امکان موجود ہے، یا ایک ہی وقت میں دو رشتے آسکتے ہیں۔ اس میں کس کو پسند کرنا ہے یہ آپ پر منحصر ہوگا۔ معاہدہ یا وعدہ وہ محبوب سے ہو یا بزنس کے کسی فریق سے محتاط ہوکے کیجیے گا، کچھ ایسی شرائط سامنے آسکتی ہیں جو آنے والے دنوں میں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
ابتدائے ہفتہ دماغ پر بوجھ اور الجھاؤ رہ سکتا ہے، آرام کریں اور زیادہ ذہنی مشقت سے گریز کریں۔ معدہ اور بلڈ پریشر اوپر نیچے ہوسکتا ہے30 نومبر اور پہلی دسمبر مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ جمعرات کچھ مایوسی اور پریشانی ہوسکتی ہے، کیوںکہ آپ کے مالی خانے کا مالک سیارہ ایسی جگہ موجود ہے جہاں دینے کی رفتار کافی مدھم ہے اور آپ کی روح کو قرار ممکن نہیں ہوتا، تو یہاں آپ کچھ پریشان ہوسکتے ہیں، لیکن آپ جلد پرجوش ہوکے میدان میں نکلیں گے اور میدان فتح کرلیں گے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
کیریر کی کچھ فکریں آپ کی نیند چراسکتی ہیں۔ اس میں کچھ فکریں ضروری ہیں اور کچھ غیرضروری، سوچیں الجھی ہوئی ڈور ہوسکتی ہیں، جن کے سلجھانے کے لیے آپ کو پرسکون ہونا ضروری ہے۔ جمعرات اور جمعے کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے، جس کا کیریر سے کوئی تعلق ہوگا۔ نیا چاند آپ کے سفر اور رابطوں کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ ممکن ہے کوئی نئی جاب مل جائے یا بزنس کے حوالے سے کوئی نئی ڈیل ہوجائے، ہفتے کے آخری دو ایام اس حوالے سے اہم ہوسکتے ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
اس ہفتے 29 تاریخ یا 3 دسمبر کو کسی محبوب اور عزیز شخص سے ملاقات یا رابطہ ہوسکتا ہے یا کھویا ہوا کوئی دوست رابطے میں آسکتا ہے۔ جمعے کو آپ خاصے پرجوش اور خوش رہیں گے۔ اس کی وجہ محبوب شخصیت بھی ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کے خانۂ مال میں چاند اور سورج کا ہم کلام ہونا مالی فائدے کی نشان دہی کررہا ہے۔ آپ کا لہجہ کچھ نامناسب ہوسکتا ہے یا کچھ لوگوں کو ایسا لگے گا۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
اپنا کام جس کے آپ خود باس ہوں شروع کرسکتے ہیں۔ اس ہفتے سفر ہونے کا بھی امکان ہے۔ آپ کے ساتھ ایک بڑی عمر کے صاحب ہوسکتے ہیں۔ شادی کا بھی امکان ہے، مقدر کا ستارہ چمک رہا ہے دوردراز سے فائدہ ہوگا۔ بیرون ملک یا کسی دوسرے شہر سے کوئی آفر آسکتی ہے۔ عطارد جو کہ آپ کی شریکِ حیات کا سیارہ ہے کچھ کم زور ہے ممکن ہے آپ کے ساتھی کو آپ سے کچھ شکایات ہوں لیکن اسکا اظہار وہ درست انداز میں نہ کرسکے اور اس کا لہجہ آپ کے لیے تکلیف دہ ہو۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
سیاروں کی کثرت آپ کے لیے اچھی خبریں سنارہی ہے، خصوصاً اس ہفتے کے آخر میں طلوع ہونے والا نیا چاند جو کہ آپ کے بیرون ملک کے امور کو متحرک کررہا ہے، یہاں آپ کا بیرون ملک کا سیارہ مشتری آپ کے خانۂ مال میں خانۂ مال کے ساتھ موجود ہے، جو اس بات کی سمت اشارہ کررہا ہے کہ اجنبی لوگوں سے فائدہ ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ بیرون ملک سے منسلک لوگوں کے بزنس کو فائدہ ہوگا، کوئی اچھی آفر جو پہلے ہی دن آپ کو مالی فائدہ دے دے، اس کا امکان ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
اس بار اس ماہ کا نیا چاند آپ کے بڑے بھائی اور پرانے دوستوں کو آپ کے تعاون پر اکسانے کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ وہ لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کے کام آئیں گے اور آپ کی مشکلات میں کمی اور آسانیوں میں ایک نیا اضافہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ کچھ ماتحت کام کرنے والے احباب کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ گھر یا مکان کے حوالے سے کچھ امور کچھ فکرمند کرسکتے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کو آپ کے کام میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں لیکن اسی وقت ایک دوست کے تعاون سے آپ اس مشکل سے نکل جائیں گے اور مطلوبہ فوائد حاصل کرلیں گے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
کثرت سیارگان آپ کو کچھ نہ کچھ دینے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں۔ یہاں بیرون ملک کے امور زیادہ متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ تنہائی بھی ہوسکتی ہے۔ تنہائی کے کئی پہلو ہیں، بیرون ملک سفر، چلہ کشی، خود کو جان بوجھ کے کمرے تک محدود کرلینا، اسپتال اور جیل لیکن اس میں ایسے لوگوں سے رابطہ کہ جنہیں آپ اس سے قبل نہیں جانتے تھے ایسا ممکن ہے ان سے فائدہ بھی ہوجائے۔ چاند آپ کے کیریر کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ کوئی نئی پلاننگ یا کوئی نیا کام شروع کرسکتے ہیں۔