سپریم کورٹ تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری

عدالت نے تجوری ہائٹس بلڈر کو 20 دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی

عدالت نے تجوری ہائٹس بلڈر کو 20 دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی ۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ رضا ربانی نے بتایا تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرا دیا گیا، مکمل ملبہ اٹھانے کے لیے 20 دن کی مہلت درکار ہے، عدالت نے تجوری ہائٹس بلڈر کو 20 دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی۔


تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس سے ملبہ اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں، آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گی۔

سپریم کورٹ نے الباری ٹاور کیس سے متعلق بھی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ بہادر آباد میں واقع الباری ٹاور کیس کے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئندہ حکم تک بلڈر کو جائیداد منتقلی سے روک دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری وزرات ہاؤسنگ اینڈ ورکس اراضی کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الباری ٹاور کے وکیل رشید اے رضوی نے تیاری کی مہلت طلب کی، سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story