اسٹیون اسمتھ کو نائب آسٹریلوی کپتان بنانے کی مخالفت ہونے لگی

چیپل اسمتھ کو اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر سے مختلف برتاؤ کیے جانے پر حیران ہیں۔

چیپل اسمتھ کو اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر سے مختلف برتاؤ کیے جانے پر حیران ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایان چیپل نے اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز کے لیے نائب کپتان بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

ایان چیپل نے کہاکہ سابق کپتان اور بیٹر کا جرم چھوٹا نہیں تھا، مارچ 2018 کے بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسمتھ براہ راست ملوث پائے گئے تھے، جس پر انھیں پابندی کا بھی سامنا رہا تھا، چیپل اسمتھ کو اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر سے مختلف برتاؤ کیے جانے پر حیران ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں، اسمتھ کو وارنر سے مختلف سزا کیوں دی گئی تھی، اگر حقائق دیکھے جائیں تو اسمتھ کا جرم کہیں بڑا تھا، بطور کپتان اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں نہیں جانتا کہ چیٹنگ میں کون ملوث ہے، یہ درست نہیں، کپتان کو معلوم ہونا چاہیے تھا۔

 
Load Next Story