پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا
کراچی:
پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ اسپین کے شہر ویلنشیا میں ہو رہی ہے۔ میاں جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔
چیمپیئن شپ کے پہلے روز دو میڈل جیتنے والے جہانزیب کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک کا نام روشن کرنے پر جہانزیب حفیظ کو مبارکباد دی ہے۔