کراچی میں لوٹ مار کرنیوالے ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید
موٹر سائیکل پر سوار 6 ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے
کراچی:
لانڈھی میں لوڑ مار کرنے والے ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی 6 نمبر غلہ منڈی کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 48 سالہ حمزہ دائیں ران پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، فوری طور پر اسے قریبی سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچایا گیا لیکن خون مسلسل بہتا رہا، اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی جام شہادت نوش کرگیا اور جناح اسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا۔
واقعے کے بعد ایس پی لانڈھی محمد زبیر نے جناح اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو پولیس اہلکار واردات کی اطلاع ملنے پر پہنچے تھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، شہید پولیس اہلکار تھانے میں قائم کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ کے علاقے خیرپور میرس سے تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔