جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی امید کا دیا بجھ گیا
ارجنٹائن نے 3 کے مقابلے میں گول سے ہراکر کوارٹر فائنلزسے باہر کردیا۔
ISLAMABAD:
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی امید کا دیا بجھ گیا جب کہ ارجنٹائن نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہراکر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ارجنٹائن نے اہم ترین میچ میں 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دے دی، جس سے اس کے کوارٹر فائنل کھیلنے کے خواب بری طرح چکنا چور ہوگئے ہیں۔
ایک روز قبل پاکستان نے مصر کو شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد اس کو کوارٹر فائنلز میں رسائی کے امکانات کو روشن کرنے کیلیے ہر صورت ارجنٹائن پر فتح درکار تھی، پاکستان نے اس مقابلے میں اپنی جانب سے پوری کوشش کی مگر مختلف حریف سائیڈ کو قابو کرنے کی اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید، رصوان علی اور عقیل نے گول کیے، 3 میں سے 2 گولز پنالٹی کارنر پر ہوئے جبکہ ایک بار گیند کو پنالٹی اسٹروک پر جال میں ڈالا گیا۔ فائنلز کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ٹیم اب ایونٹ رینکنگ کیلیے امریکا کے ساتھ پیر کو میچ کھیلے گا۔