عمران فاروق قتل کیس میں 2 افراد کی گرفتاری کا مجھے علم نہیں وفاقی وزیراطلاعات
عمران فارق قتل کیس میں گرفتاریوں سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں، پرویزرشید
KARACHI:
وفاقی وزیر اطللاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں 2 افراد کی گرفتاری کا انہیں کوئی علم نہیں تاہم اس حوالے سے وزیرداخلہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطللاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہیں عمران فاروق قتل کیس میں کراچی ایئرپورٹ سے 2 افراد کی گرفتاری کا کوئی علم نہیں، گرفتاریوں سے متعلق سوال وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پوچھا جائے وہ ہی اس کا جواب دیں گے۔
حکومتی کمیٹی کی جانب سے تجاویز دینے سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی ابھی کوئی مطالبہ لے کرنہیں آئی، کوئی مطالبہ آیا تو اس پر بات کریں گے، مذاکراتی کمیٹی کو بنے 2، 4 دن ہوئے ہیں اس لئے زیادہ بے تابی اچھی نہیں ہے۔ حکومت اور طالبان کی طرف سے 2 کمیٹیاں بنی ہیں وہ اپنا کام کر رہی ہیں کمیٹیوں سےمتعلق تبصرہ کرنے کی صورت میں کمیٹیوں کا کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ہم امن کی تلاش میں نکلے ہیں اورامن ہی ہماری منزل ہے۔