ہمارے لئےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہےعابد علی
کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم برقراررکھوں ،عابد علی
ISLAMABAD:
قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔
عابد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے اب دوسرے ٹیسٹ کودیکھ رہے ہیں۔ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔کوشش ہے کہ ٹیسٹ چمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپرجائیں۔
عابد علی نے مزید کہا کہ یہ پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ ڈھاکا میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ کھیلنا ہے۔کوشش ہوگی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم کولے کرچلوں۔
عابدعلی نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اعتماد سے کھیلے۔ ہم دونوں کا پلان یہی تھا کہ وکٹ پرٹھہرنا ہے۔بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی غلطیاں بتاتے رہے۔ مین آف دا میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔مین آف دا میچ بننے کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کوجاتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد ملا ہے۔پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی دوسری میں نہ کرسکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔