رینٹل پاورکرپشن کی انکوائری مکململزم جیل منتقل

جی ایم واپڈا رانا امجدکولاہورسے گرفتارکیا گیاتھا ، ثبوت مل گئے،تفتیشی افسر

جی ایم واپڈا رانا امجدکولاہورسے گرفتارکیا گیاتھا ، ثبوت مل گئے،تفتیشی افسر, فوٹو: فائل

KARACHI:
احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے رینٹل پاور اسکینڈل میں اربوں روپے کے گھپلوںکے ریفرنس میںگرفتار جنرل مینجر واپڈا لاہور رانا امجدکوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے اور ملزم کو دوبارہ24ستمبرکو پیش کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔


گزشتہ روز اسے عدالت پیش کیا گیا توتفتیشی آفیسر نے بتایاکہ ملزم کیخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے اسے رینٹل پاورکیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے ان کیخلاف کرپشن کے ثبوت بھی مل گئے ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر اسے جیل بھجوایا جائے عدالت نے یہ استدعا منظورکرلی۔ملزم کولاہورسے گرفتارکیاگیاتھا۔
Load Next Story