رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم میں دپیکا پڈوکون نے سابق کپتان کپل دیو کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے

ہرکام کوایسے کرتا ہوں جیسے وہ کام پہلی بارکررہا ہوں، اداکار: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ''83'' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں ، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں ، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے۔


بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈکپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ ادکارہ دپیکا پڈوکون ، کپل دیو کی بیوی بنی ہیں۔

'ایک تھا ٹائیگر' اور 'بجرنگی بھائی جان' جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم '83' کو اگلے ماہ 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے بھی رنویر سنگھ کی فلم کے ٹریلر کے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم 83 کا ٹریلر دیکھ کر کپل دیو کی کپتانی میں جیتنے والے عالمی کپ کی یادیں تازہ ہوگئیں۔



[ytembed videoid="QHdkC6Kn0Io"]
Load Next Story