کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیںامریکی صدر

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ سے لڑیں گے اوراسے شکست دیں گے۔

عوام ماسک پہنیں اورویکسین لگوائیں تولاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں،جوبائیڈن:فوٹو:فائل

امریکا کے صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ضرورہے لیکن اس سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ اگر لوگ ماسک پہنتے ہیں اورویکسین لگوالیتے ہیں تو نئے ویرینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔


امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ دوائیں بنانے والی کمپنیاں نئی ویکسین پرکام کررہی ہیں۔ ہم اس نئے ویرینٹ سے لڑیں گے اوراسے شکست دیں گے۔ امریکا میں کچھ وقت کے لئے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاکہ نئے ویرینٹ کا جائزہ لیا جاسکے۔

امریکا نے کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ،برطانیہ ،کینیڈا سمیت کچھ دیگرممالک پرسفری پابندیاں لگائی تھیں۔
Load Next Story