کراچی سچل میں پولیس کی کارروائی 4 مغوی بچے بازیاب 2 ملزمان گرفتار

ملزمان بچوں كو اغوا كركے دوسرے گروہ كو 30 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک میں فروخت کرتے ہیں، ایس ایچ او سچل

کمرے میں بند بچے گھٹن اور گرمی كے باعث چیخنے چلانے لگے جس پر اہل محلہ مذكورہ كمرے كے باہر جمع ہوگئے جس سے ملزمان کو منصوبہ ناکام ہوگیا، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے سچل كے علاقے میں كارروائی کرکے 4 كمسن مغوی بہن بھائیوں كو بازیاب کرالیا جبکہ اغوا کرنے والے 2 ملزمان كو بھی گرفتار كرلیا گیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان کے مطابق بھكر گوٹھ كے محنت كش محمد خان كے 4 بچوں 6 سالہ نازیہ، 4 سالہ اقرا، 3 سالہ سلمان اور ایک سالہ محمد علی كو ملزمان نے اغوا كیا اور بھكر گوٹھ میں ہی ایک كمرے میں بند كردیا، کئی گزر جانے کے بعد جب بچے واپس گھر نہیں آئے تو بچوں کے والدین نے ان كی تلاش شروع کردی اور اسی دوران پولیس كو بھی مطلع كردیا گیا۔


خالد خان کا کہنا تھا کہ بچے گھٹن اور گرمی كے باعث چیخنے چلانے لگے جس پر اہل محلہ مذكورہ كمرے كے باہر جمع ہوگئے، لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان نے فرار ہونے كی كوشش كی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان كے فرار كی كوشش ناكام بناتے ہوئے انھیں گرفتار كرلیا۔

ایس ایچ او سچل شوكت شاہ نے کہا کہ ملزمان بچوں كو اغوا كركے دوسرے گروہ كو 30 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک میں فروخت کرتے ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں كا اعتراف كیا ہے جبكہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں كئی اہم انكشافات متوقع ہیں۔
Load Next Story