دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم آج ڈھاکا پہنچےگی

پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ4دسمبرسے کھیلا جائے گا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج ڈھاکا پہنچے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لیے آج چٹاگانگ سے ڈھاکا پہنچے گی۔ پاکستانی اسکواڈ جمعرات کو ڈھاکا میں نیٹ سیشن کرے گا جبکہ 3 دسمبر سے میرپور میں ٹریننگ سییشنز رکھے گئے ہیں۔


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیںْ۔
Load Next Story